۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قب

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: جنگ غزہ نے دنیا کے انصاف پسندوں کو بیدار کر دیا ہے اور اس کا ثبوت امریکہ میں مظاہرین کا وائٹ ہاؤس کا گھیراؤ اور امریکہ کے فوجی اڈے کے سامنے ترک شہریوں کا دھرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے مدرسہ آیت اللہ یثربی میں دینی طلباء کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: طلاب کو اپنے اساتذہ کا قدر شناس ہونا چاہیے اور انہیں استاد سے زندگی اور بندگی کا درس حاصل کرنا چاہیے۔

کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے نماز شب اور صلوات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: روایات کے مطابق اگر کوئی ایک صلوات بھیجے تو خدا کی اتباع کرتے ہوئے دنیا کی تمام مخلوقات ہزاروں صلوات بھیجتی ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: طلبہ کو قران کریم کی ہر روز کم از کم 50 آیات کی تلاوت کے علاوہ نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے۔

شہر کا شان کے امام جمعہ نے غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہر 4 منٹ میں ایک اور ہر 24 گھنٹوں میں 360 فلسطینی شہید ہوتے ہیں جبکہ ہر 10 منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: جنگ غزہ نے آج دنیا کے انصاف پسندوں کو بیدار کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .